ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں کشمیر میں 31دسمبر تک پتھراؤ کے 2600سے زائد مقدمات درج کئے گئے:ریاستی حکومت

جموں کشمیر میں 31دسمبر تک پتھراؤ کے 2600سے زائد مقدمات درج کئے گئے:ریاستی حکومت

Tue, 03 Jan 2017 21:29:43  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 3جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر حکومت نے آج کہا کہ کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات کے سلسلے میں گزشتہ سال کے آخر تک 2690کیس درج کئے گئے اور 16افراد ہتھیار چھیننے کو لے کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دئے گئے۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں اسمبلی میں ممبراسمبلی انجینئر عبد الراشد کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ عوامی تحفظ ایکٹ کے تحت 463لوگ بھی حراست میں لئے گئے تھے جن میں سے 145کو رہا کر دیا گیا اور 29دسمبر تک کی صورت حال یہ ہے کہ 318اب بھی حراست میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر تحقیقات چل رہی ہے۔وادی میں بدامنی کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے علاوہ 76لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔
 


Share: